گلگت بلتستان کے وزیراعلیٰ یکم جولائی کو حلف اٹھائیں گے

گلگت بلتستان کے نومنتخب وزیر اعلیٰ امجد حسین یکم جولائی کو حلف اٹھائیں گے۔
نو منتخب وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان امجد حسین کا کہنا ہے کہ چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری حلف برادری کی تقریب میں شرکت کریں گے۔
امجد حسین نے کہاکہ حلف برداری کی تقریب میں وزیر اعظم اور وفاقی وزراء کو بھی مدعو کیاگیا ہے۔
حلف برداری کی تقریب وزیر اعلیٰ سیکرٹریٹ چنار باغ میں ہوگی۔
