مودی بدھ کو متحدہ عرب امارات میں پہلے مندر کا افتتاح کریں گے

 بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی منگل سے شروع ہونے والے دو روزہ سرکاری دورے کے دوران متحدہ عرب امارات میں پہلے مندر کا افتتاح کریں گے۔

عرب میڈیا کے مطابق بھارتی وزیراعظم نریندر مودی متحدہ عرب امارات کے گزشتہ 8 ماہ کے دوران تیسرے اور 2015 کے بعد سے ساتویں سرکاری دورے پر منگل کو ابوظہبی پہنچیں گے۔

اس دو روزہ دورے میں بھارتی وزیراعظم متحدہ عرب امارات کے صدر شیخ محمد بن زید النہیان اور نائب صدر سمیت اعلیٰ حکام سے ملاقات کریں گے اور ابوظہبی میں مشرق وسطیٰ کے پہلے مندر کا افتتاح کریں گے۔

Back to top button