میو اسپتال لاہور میں انجیکشن کے مبینہ ری ایکشن سے 2 مریض زندگی کی بازی ہار گئے

لاہور کے میو اسپتال کے چیسٹ وارڈ میں انجیکشن کے مبینہ ری ایکشن سے 2 مریض زندگی کی بازی ہار گئے جب کہ 15مریض متاثر ہوئے۔

میو اسپتال لاہور کی انتظامیہ کےمطابق انجیکشن کے مبینہ ری ایکشن سے دیگر 15 مریض متاثر ہوئے،3 وینٹی لیٹر پر ہیں۔ انتظامیہ کا کہنا ہے کہ انجیکشن زائد المعیاد نہیں۔

اسپتال انتظامیہ کا کہنا ہےکہ اسپتال میں ٹیکے کا استعمال روک دیاگیا ہے، معاملے کی تحقیقات کےلیے پروفیسر ڈاکٹر اسرار الحق کی سربراہی میں کمیٹی تشکیل دے دی گئی، جس میں چیف فارماسسٹ،ڈپٹی نرسنگ اور اےایم ایس میو اسپتال سمیت دیگر اراکین شامل ہیں۔

چیف ایگزیکٹو آفیسر میو اسپتال پروفیسر محمد ہارون حامد کاکہنا ہےکہ ذمے داروں کےخلاف قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

لڑکیوں کو چین اسمگل کرنے والا گروہ پکڑا گیا

دوسری جانب ذرائع کا کہنا ہےکہ میو اسپتال میں حال ہی میں ادویات خریدی گئی ہیں، ان ادویات کو لیب ٹیسٹ کے بغیر ہی لایاگیا ہے،مریضوں کو انجیکشن لگانے سے پہلے ٹیسٹ نہیں کیاگیا۔

Back to top button