نواز شریف کے اثاثوں کی کھوج: ’جتنےکے فلیٹ نہیں اس سے زیادہ رقم خرچ کردی‘

پاکستان مسلم لیگ (ن) کے جنرل سیکرٹری احسن اقبال نے کہا ہے کہ سابق وزیراعظم نواز شریف کے اثاثوں کی کھوج لگانے میں پاکستان کے 4 ارب روپے ڈوب گئے۔
احسن اقبال کا کہنا تھا کہ جتنی مالیت کے فلیٹ نہیں، اس سے زیادہ رقم خرچ کردی، نیب پر مقدمہ کون بنائے گا، زرمبادلہ کا نقصان کون پورا کرےگا؟
انہوں نے کہاکہ یہ حکومت صرف ترجمانوں کی حکومت ہے، بجلی کی قیمت میں اضافے سے لوگوں کی چیخیں نکل جائیں گی۔لیگی رہنما کا کہنا تھا کہ ملک میں مدر آف این آر او فارن فنڈنگ کیس ہے جس میں میں اسرائیل اور بھارت کی فنڈنگ ہے، عمران خان کے پاس 31 جنوری تک کی مہلت ہے، استعفیٰ دو اور گھر جاؤ۔
خیال رہے کہ گزشتہ دنوں لندن ہائیکورٹ میں کیس ہارنے کے بعد قومی احتساب بیورو (نیب) نے براڈ شیٹ فرم کو 4 ارب 58 کروڑ روپے ادا کیے تھے۔