ن لیگ کو بڑا دھچکا، ایم پی اے جلیل شرقپوری مستعفی ہوگئے

مسلم لیگ ن اور رکن پنجاب اسمبلی ایم پی اے جلیل شرقپوری نے پنجاب اسپیکر چوہدری پرویز الٰہی کے ہمراہ ضمنی انتخابات سے کچھ گھنٹے پہلے مستعفی ہونے کا اعلان کردیا۔
شیخوپورہ سے تعلق رکھنےو الے ایم پی اے جلیل شرقپوری نے ہاتھ سے لکھا ہوا اپنا استعفی اسپیکر پنجاب اسمبلی چوہدری پرویز الہی کو جمع کروایا، اسپیکر چوہدری پرویز الٰہی نے جلیل شرقپوری کا استعفیٰ فوری منظور کرتے ہوئے 16 جولائی سے ان کی سیٹ خالی قرار دے دی۔
سابق ایم پی اے جلیل شرقپوری نے کہا کہ معلوم نہیں کیا رزلٹ آئے لیکن مستعفی ہورہا ہوں، عوام سے اپیل ہے کہ ضمنی الیکشن میں عمران خان کو ووٹ دیں۔
واضح رہے کہ ن لیگ کے فیصل نیازی بھی مستعفی ہو چکے ہیں ،خانیوال سے مسلم لیگ ن کے رکن اسمبلی فیصل نیازی کا استعفی بھی منظور ہوچکا ہے۔