نئی کینالز کو لیکر سندھ میں بہت خدشات ہیں ، ہراسمبلی کےاجلاس میں ہم پانی کے مسئلے کو اٹھا رہے ہیں ، بلاول بھٹو زرداری

چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہےکہ کہ نئی کینالزکےفیصلے سےسندھ میں بہت خدشات ہیں اور اس حوالے سےمتفقہ فیصلے لینے چاہئیں۔

اسلام آباد میں میڈیا سےگفتگو کرتے ہوئے بلاول بھٹو نے کہا کہ  کل صدر زرداری نے پارلیمان سے ایک تاریخی خطاب کیا، پہلی بار کسی سویلین صدرنےآٹھویں بار پارلیمان سے خطاب کیا، صدرمملکت نے نفرت کے بجائے امید کی بات کی، ایک طرف صدرکی تقریر اوردوسری جانب اپوزیشن کا کردار آپ کے سامنے ہے۔

انہوں نےکہا کہ صدر وفاق کے منتخب آئینی عہدیدار ہیں، صد زرداری نے پوری قوم کے ایشوز پر بات کی، نئی کینالزکے فیصلےسے سندھ میں بہت خدشات ہیں اور اس حوالے سے متفقہ فیصلے لینے چاہئیں۔

دفتر خارجہ کی جانب سے پاکستانی سفیر کو امریکا میں داخلے سے روکنےکی تصدیق

 

چیئرمین پی پی کا کہنا تھا کہ ہراسمبلی کےاجلاس میں ہم پانی کے مسئلے کو اٹھا رہے ہیں، یہ کہنا پانی کے مسئلے پر پیپلز پارٹی خاموش رہی تو یہ جھوٹ ہے،یہ ایک سنجیدہ ایشو ہے اور سندھ کے عوام کے لیے زندگی اور موت کا کیس ہے، اگر دریا کی ٹیل پر رہنےوالوں کوہم خود حق نہیں دیں گے تو اپنا کیس کیا لڑیں گے۔

بلاول بھٹوکا کہنا تھا کہ ہم وزیراعظم کے ڈنر پر ان کے شکرگزار ہیں، وہاں سیاست پر بھی بات چیت ہوئی، معیشت کے حوالےسےجو مثبت اشاریے آرہے ہیں اس پر بھی بات ہوئی،  ہمارے تحفظات ہیں وہ بھی وزیراعظم کے سامنے رکھے، امید ہےہماری بات چلتی رہے گی۔

چیئرمین پیپلزپارٹی نےمزید کہا کبھی نہیں دیکھا کہ کسی صوبائی حکومت کو عوامی مسائل حل کرنےمیں دلچسپی نہ ہو، کےپی میں دہشتگردی پھیل چکی لیکن وزیراعلیٰ کو اس کی پرواہ ہی نہیں ہے، وفاق کی بھی ذمہ داری ہےکہ کےپی میں دہشتگردی کےمعاملےکو خود دیکھے۔

Back to top button