دفتر خارجہ کی جانب سے پاکستانی سفیر کو امریکا میں داخلے سے روکنےکی تصدیق

ترجمان دفترخارجہ نےپاکستان کےترکمانستان میں تعینات سفیر کو امریکا میں داخلےسے روکنے کی تصدیق کردی۔

ترجمان دفترخارجہ نےگزشتہ روز  پاکستان کےترکمانستان میں تعینات سفیر احسن وگن کو امریکا میں داخلے سے روکنے سے متعلق خبر کی تصدیق کردی ہے۔

ترجمان دفتر خارجہ نےکہاکہ متعلقہ افسر نجی دورے پر امریکا گئے تھے تاہم اس حوالے سے مزید تحقیقات جاری ہیں۔

افغانستان کالعدم TTP کے حملوں کی سرپرستی کر رہا ہے : منیر اکرم

 

ترجمان کےمطابق پاکستانی سفارتکار کی امریکا سےواپسی کا معاملہ وزارت خارجہ دیکھ رہی ہے، معاملے کی مکمل جانچ پڑتال ہورہی ہے لہٰذا قیاس آرائیوں سےگریزکیا جائے۔

واضح رہےکہ گزشتہ روز سفارتی ذرائع سے یہ خبر سامنے آئی تھی کہ پاکستان کےترکمانستان میں تعینات سفیر کو امریکا داخلے سے روک دیا گیا اور انہیں  امریکی شہر لاس اینجلس سے واپس ڈیپورٹ کیا گیا۔

Back to top button