پاکستان اور آئی ایم ایف مذاکرات : آئی ایم ایف بجلی کی قیمت کم کرنے پر راضی

عالمی مالیاتی ادارہ(آئی ایم ایف) پاکستان میں  بجلی کی قیمت کم کرنے پر راضی ہو گیا۔

پاکستان اور آئی ایم ایف کےدرمیان ایک ارب ڈالر قسط کے لیے مذاکرات جاری ہیں جس دوران  توانائی شعبے کے حکام نے آج اورکل آئی ایم ایف وفد سے ملاقات کی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستانی حکام نے بجلی کاریٹ 2 روپےفی یونٹ کم کرنے پرآئی ایم ایف کو راضی کرلیا ہے جب کہ بجلی کا بنیادی ٹیرف ڈیڑھ سے 2 روپے تک سستا کرنے پر آئی ایم ایف سےطویل سیشن ہوا۔

ذرائع کےمطابق بجلی کے بنیادی ٹیرف میں کمی کے فیصلے پرعمل درآمد اپریل سے ہونے کا امکان ہے تاہم ٹیرف کم کرنےسےپہلےتقسیم  کار کمپنیوں کی نجکاری کا نیا جامع  منصوبہ آئی ایم ایف کو دینا ہوگا۔

سپر ٹیکس خاص مقصد کیلئے تھا، کیا ایک مرتبہ لاگو ہونے کے بعد تا قیامت چلے گا؟ جج آئینی بینچ

 

ذرائع کے مطابق آئی ایم ایف نےبجلی تقسیم کارکمپنیوں کی نجکاری کےموجودہ منصوبے پرعدم اطمینان کا اظہار کیا اور بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں کےنقصانات پر اظہار تشویش بھی کیا ہے۔

آئی ایم ایف کا کہنا ہے کہ بجلی تقسیم کارکمپنیوں کی کارکردگی ہر حال میں بہتر کرنا ہوگی۔

ذرائع نےبتایا کہ حکومت نے 3 ڈسکوز کی نجکاری کا پلان آئی ایم ایف کو پیش کیا ہے جس کے تحت  پہلےمرحلے میں آئیسکو، فیسکو اور گیپکو کی نجکاری کی جائے گی جب کہ دوسرےمرحلےمیں میپکو، لیسکو اور حیسکو کی نجکاری کی جائے گی۔

Back to top button