وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت ایس آئی ایف سی کا اجلاس،گنڈاپور بھی شریک

وزیر اعظم شہباز شریف کی زیر صدارت خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل (ایس آئی ایف سی) کے دسویں اجلاس کا ایجنڈا جاری کردیا گیا۔ اجلاس میں غیر ملکی سرمایہ کاری سے متعلق تبادلہ خیال کیا جائے گا۔
پی ٹی آئی کا مولاناکے ساتھ ملکر حکومت کیخلاف تحریک کااعلان
وفاقی وزیر اطلاعات، وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب، وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی، وزیر دفاع خواجہ آصف، وزیر توانائی اویس لغاری وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز ، وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور ، وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ اور وزیر اعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی اور چاروں صوبوں کے چیف سیکرٹریز بھی اجلاس میں شریک ہیں۔
