وقت کے ساتھ اپنی بیوقوفیوں سے سیکھا ہے

بین الاقوامی شہرت پانے والے پاکستانی گلوکار عاصم اظہر کا کہنا ہے کہ انہوں نے وقت کے ساتھ اپنی بیوقوفیوں سے سیکھا ہے اور جلد  ان کی آواز جیو انٹرٹینمنٹ کے ایک نئے ڈرامے کے او ایس ٹی میں سنائی دے گی۔

سوشل میڈیا ٹرولنگ ہو یا زندگی کے اتار چڑھاو، گلوکار عاصم اظہر ہر چیز کو بخوبی مینیج کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں، حال ہی میں انہوں نے جیو ڈیجیٹل کو دیے ایک انٹرویو میں اس بارے میں بات کی ہے۔

انہوں نے کہا کہ وقت کے ساتھ اپنی غلطیوں اور بیوقوفیوں سے سیکھا ہے، وہ بچپن میں بہت ہائپر ایکٹو اور شرارتی بچے تھے، اکثر والدین کے اوپر کولڈ ڈرنک بھی گرا دیتے لیکن اس کے باوجود فرمانبردار بچے تھے جس نے والدین کی ڈانٹ بھی کھائی ہے۔

عاصم نے کہا کہ انہیں یہ دیکھ کر بالکل اچھا نہیں لگتا کہ آج کل والدین اپنے بچوں کو وقت دینے کے بجائے ٹیبلیٹ یا فون دے دیتے ہیں، بچپن میں کھیلنے کا وقت ہوا کرتا ہے، جب ہم شام کو 4 سے 5 بجے تک صرف کھیلتے تھے لیکن آج کل کے بچے شاید اس سے محروم ہیں۔

گلوکار نے اپنے بچپن کی کچھ یادوں کا تذکرہ کرتے ہوئے کہا کہ وہ شاہ رخ خان کے بہت بڑے فین ہیں، بچپن ہی سے کنگ خان کی فلمیں دیکھتے آئے ہیں اور اب تک دیکھتے ہیں۔

Back to top button