ٹیسٹ رینکنگ میں سعود شکیل ٹاپ 10پرپہنچ گئے

 آئی سی سی کی نئی پلیئرز رینکنگ میں قومی ٹیسٹ ٹیم کےنائب کپتان سعود شکیل لمبی چھلانگ لگاتےہوئےٹاپ ٹین میں شامل ہو گئے۔

آئی سی سی کی نئی ٹیسٹ پلیئرز رینکنگ کے مطابق سعود شکیل20 درجےترقی کےبعد7ویں نمبر پرآگئےجبکہ بابراعظم بھی ایک درجہ ترقی پاکر19 سے18 ویں نمبر پر آگئے ہیں۔

سعود شکیل نےحال ہی میں انگلینڈ کےخلاف کھیلی گئی تین ٹیسٹ میچوں کی سیریز کی5 اننگز میں ایک سنچری اور ایک نصف سنچری کی مدد سے280 رنزاسکور کیےاور سیریز کے بہترین کھلاڑی قرار پائے۔

آخری بال تک لڑنا کامیابی کی ضمانت ہے،محسن نقوی کے کھلاڑیوں کو مشورے

ٹیسٹ بیٹرز میں انگلینڈ کےجوروٹ کی پہلی پوزیشن برقرارہےجبکہ نیوزی لینڈ کے کین ولیمسن کا دوسرانمبر ہے۔بھارت کے نوجوان یشسوی جیسوال ایک درجے ترقی کے بعد تیسرےنمبر پرآگئےہیں جبکہ ویرات کوہلی6درجے تنزلی کےبعد14ویں نمبرپرچلے گئے ہیں۔

نیوزی لینڈ کےراچن رویندرا بھی ٹاپ ٹین میں شامل ہوگئے۔راچن رویندرا 8 درجے ترقی کے بعد 10 ویں نمبر پر آگئے ہیں۔

Back to top button