شیرافضل مروت نےعمران خان کو”گنڈاپور“کی شکایت لگادی
پاکستان تحریک انصاف کےرہنما شیر افضل مروت نےکہا ہےکہ بانی عمران خان کو بتایا یہ احتجاج ٹھیک نہیں تھے۔وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے احتجاجی حکمت عملی ٹھیک نہیں بنائی۔
اڈیالا جیل کے باہر میڈیا سےگفتگو میں شیرافضل مروت کا کہنا تھاکہ بانی پی ٹی آئی سےملاقات ہوئی۔انہوں نےکہا کہ بانی پی ٹی آئی کو بتایا یہ احتجاج ٹھیک نہیں تھے، وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا نےاحتجاجی حکمت عملی ٹھیک نہیں بنائی۔ عمران خان نےکچھ فیصلے کیےہیں جو سلمان اکرم راجا بتائیں گے۔
شیرافضل مروت کا کہنا تھاکہ بانی پی ٹی آئی سےپوچھا مولانا فضل الرحمان پرکیا مؤقف ہے؟ ہمارےساتھی نےبتایاکہ مولاناکی وجہ سےملٹری کورٹس نہیں بنے، اس پر بانی پی ٹی آئی نےکہاملٹری کورٹس بن جاتےتومجھےکوئی فرق نہیں پڑتا۔بانی پی ٹی آئی نے کہا نئی احتجاجی کمیٹی بنائیں اور میں اس کمیٹی کا حصہ ہوں گا۔
واضح رہےکہ پاکستان تحریک انصاف کےرہنما شیرافضل مروت کا کہنا ہے کہ قیادت اور ورکرز کے درمیان اعتماد کا بحران پیدا ہواہے۔ہمیں احتجاج کا طریقہ کار تبدیل کرنا چاہئے، ہمیں اب جلسےنہیں دھرنےکی کوشش کرنی چاہیے۔
شیر افضل مروت نےکہاہےکہ اگر ہم دوتین لاکھ لوگ ڈی چوک لےآتے ہیں تو حکومت بانی کی رہائی کےمطالبےکو سنجیدہ لےگی۔انہوں نےکہا کہ احتجاج کیلئے نہ موبیلائزیشن اور نہ سوشل میڈیا پر کوئی موٹی ویشن ہے۔ہمارے پاس کوئی پلان بی اور سی نہیں ہوتا۔ڈی چوک پر ایک دن مار کھائی اور احتجاج ختم کردیا گیا۔
رہنما تحریک انصاف شیرافضل مروت کا مزید کہنا تھا کہ علی امین ایک صوبے کے وزیراعلیٰ ہیں۔ان کو احتجاج کرنےکی ضرورت کیا ہے، علی امین گنڈاپوراپنے کام سے کام رکھیں۔
شیر افضل مروت نے کہا کہ میں نے9 مئی سے11 اپریل تک ڈیلیور کیاہے۔ہم تو جو مقام مقرر ہوتا تھا وہاں پہنچ جاتےتھے، یہ کیا کہ تاریخیں دینا پھراحتجاج مؤخر کردیں۔ان کا کہنا تھا کہ فواد چودھری پی ٹی آئی کی قیادت کے پیچھے لگا ہے، اس کا پی ٹی آئی سے کوئی تعلق نہیں ہے۔
رہنما تحریک انصاف شیرافضل نے کہا کہ جہلم میں ہمارے ورکرز نے لکھ کر دیا کہ فواد چودھری کو لیا تو پارٹی چھوڑ دیں گے۔فواد چودھری فارغ آدمی ہے، اسمبلیوں سےاستعفیٰ دلوانے میں یہ سب سےآگے تھا۔اب کہتاہے کہ بانی نے منع کیا ہے کہ تنقید نہ کرو۔شاید بانی پی ٹی آئی نے اس سے خواب میں رابطہ کیا ہوگا۔