پانی پر پاک بھارت جنگ چھڑ سکتی ہے

اسلام آباد میں منعقدہ عالمی اسٹریٹجک خطرات اور ردعمل پر بین الاقوامی کانفرنس سے اظہار خیال کرتے ہوئے سابق امریکی سفیر کیمرون منٹر نے خدشے کا اظہار کیا کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان پانی پر جنگ چھڑسکتی ہے۔
انہوں نے کہا کہ دنیا کو اس وقت 3 اہم مسائل کا سامنا ہے جو ماحولیات، ٹیکنالوجی اور ملکوں کے اندرونی مسائل ہیں۔
انہوں نے کہا کہ دنیا میں ٹیکسٹائل مصنوعات کا منافع کم ہوتا جا رہا ہے، اس لیے پاکستان کو اپنی معیشت کا دارومدار ٹیکسٹائل کی بجائے ٹیکنالوجی پر کرنا ہوگا جب کہ پاکستانی نوجوانوں کو سافٹ ویئر اور آئی ٹی سے متعلق مہارت حاصل کرنا ہوگی۔
سابق امریکی سفیر کا کہنا تھا کہ بطور امریکی سفیر پاکستان کے مسائل سے اپنے ملک کو آگاہ کیا، میرے نزدیک پاکستان اور بھارت کے درمیان پانی پر جنگ ہوسکتی ہے۔
