پاکستان کا چینی باشندوں کے حوالے سےافواہوں کاجواب دینے سے انکار
ترجمان دفترخارجہ ممتاز زہرہ بلوچ نےکہا ہے کہ پاکستان میں چینی باشندوں کے حوالے سےمیڈیا افواہوں کا جواب
نہیں دےسکتے تاہم پاکستان چینی باشندوں،کمپنیوں اور منصوبوں کومکمل سکیورٹی فراہم کرنےکےلیے پرعزم ہے۔
دفترخارجہ میں ہفتہ وار بریفنگ دیتےہوئے ترجمان نےکہا کہ پاکستان کشمیری سیاسی قیدیوں کی قید پرسنجیدہ تحفظات کااظہار کرتا ہے، ان میں سے بہت سے سیاسی قیدیوں کوگنجائش سے زیادہ بھری جیلوں میں رکھا گیاہے۔
چینی باشندوں کے ساتھ رابطے میں ہیں،ترجمان
ممتاز زہرا بلوچ نے کہا کہ پاکستان میں چینی باشندوں کےحوالےسےمیڈیا افواہوں کا جواب نہیں دے سکتے، چینی باشندوں،کمپنیوں اورمنصوبوں کےتحفظ سے متعلق چینی باشندوں کے ساتھ رابطے میں ہیں، پاکستان اورچین کےدرمیان متعددموضوعات بشمول انسداد دہشتگردی پر مضبوط رابطے ہیں، پاک چین باہمی اعتماد کو نقصان پہنچانے کی کوئی کوشش کامیاب نہیں ہوگی۔
ترجمان کا کہنا تھا کہ پاکستان چینی باشندوں،کمپنیوں اور منصوبوں کومکمل سکیورٹی فراہم کرنےکےلیےپرعزم ہےاوراس حوالےسےمکمل ایس او پیزپرعملدرآمد ہو رہا ہے، پاکستان میں سی پیک منصوبوں کی حفاظت کےلیےایک خصوصی سکیورٹی فورس قائم ہے۔
ممتاز زہرا بلوچ نے کہا کہ برطانیہ میں پاکستانی ہائی کمیشن سابق چیف جسٹس کے ساتھ پیش آئے واقعےاورپاکستان ہائی کمیشن کی گاڑی پرحملےکےحوالے سے برطانوی انتظامیہ سےرابطے میں ہے۔پاکستانی شہری دنیا میں کہیں بھی ہوں باعث احترام ہیں۔
ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق پاکستان اور امریکا کے درمیان اچھے دوستانہ تعلقات کی ایک طویل تاریخ ہے، پاک امریکا تعلقات کی بنیاد ایک دوسرے کے اندرونی معاملات میں عدم مداخلت پر ہے، پاکستان دیگر ممالک میں ان کی انتظامیہ میں تقرریوں پر کسی قسم کا تبصرہ نہیں کرتا۔پاکستان آنے والی امریکی انتظامیہ کےساتھ اچھے تعلقات کا خواہشمند ہے۔
ممتاز زہرا بلوچ کا کہنا تھا کہ افغانستان کوان دہشتگردگروہوں کے خلاف کاروائی پرزور دیتے ہیں جن کی محفوظ پناہ گاہیں وہاں موجود ہیں۔افغان انتظامیہ پاکستان کی بارہا کی جانےوالی درخواستوں کو سنجیدہ لے۔پاکستانی عوام کی برداشت کو زیادہ مت آزمائیں۔
ترجمان نے مزید کہا کہ پاکستان میں سی پیک منصوبوں کی حفاظت کے لیے ایک خصوصی سکیورٹی فورس قائم ہے۔