بلاول بھٹو کےوفاق سےشکوےاورشکایتیں،وعدے یاد دلادیئے

 چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹونے طویل خاموشی توڑ دی،وفاق سے شکوے اور شکایتیں کرڈالیں۔وعدے یاد دلادیئے۔

چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو کا صحافیوں سے غیررسمی گفتگو میں کہنا تھا کہ حکومت کے ساتھ ناراضی کا سوال ہی نہیں ہے۔ناراض ہونےپرسیاست نہیں کی جاتی، سیاست تو عزت کے لیے کی جاتی ہے، معذرت کےساتھ اس وقت وفاق میں نہ عزت کی جاتی ہے، نہ سیاست کی جا رہی ہے۔

بلاول بھٹو نے صدرمملکت کی صحت سے آگاہ کردیا

 بلاول بھٹو نے کہا کہ صدرمملکت آصف علی زرداری کی صحت، چینی شہریوں کی ہلاکت، امریکی انتخابات، انٹرنیٹ پر پابندی، وفاقی حکومت سے ناراضی، دریائے سندھ پر مزید نہروں کے قیام اور آئینی بینچوں میں مساوی نمائندگی کے حوالے سے اظہار خیال کیا۔

کیا بلاول بھٹو حکومت سے ناراض ہیں؟

چیئرمین پیپلزپارٹی چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو نے کہاکہ   حکومت کے ساتھ ناراضی کا سوال ہی نہیں ہے، ناراض ہونے پر سیاست نہیں کی جاتی، سیاست تو عزت کے لیے کی جاتی ہے، معذرت کے ساتھ اس وقت وفاق میں نہ عزت کی جاتی ہے، نہ سیاست کی جا رہی ہے۔جوڈیشل کمیشن پاکستان سےاحتجاجاً علیحدہ ہوئے، آئین سازی کے وقت حکومت اپنی باتوں سے پیچھے ہٹ گئی۔

سابق وزیرخارجہ کا سندھ کے ساتھ تفریق کا شکوہ

بلاول بھٹو نے کہا کہ کچھ ججز کا طریقہ ہے بینچ سے سیاست کریں، سندھ کے ساتھ بار بار تفریق اور الگ سلوک نظر آتا ہے، جب تک لوئر کورٹس میں اصلاحات نہ ہوں، بہتری نہیں ہو سکتی۔

چیئرمین پیپلزپارٹی کا ٹرمپ کی بیٹی،داماد سے شناسائی کا اظہار

بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ نو منتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی بیٹی اور داماد سے پرانی شناسائی ہے، ذاتی تعلقات کا سفارتکاری میں ایک حد تک ہی اثر ہوتا ہے، اہم عناصر خطے کے حالات اور ملک کے مفادات ہوتے ہیں۔

پاک امریکہ تعلقات کو مزید بہتر کرنے کامشورہ

چیئرمین پیپلز پارٹی نے کہا کہ پاک امریکا تعلقات اتنے اچھے نہیں جتنے ہونے چاہیے، پاکستان کے مفادمیں امریکا سے تعلقات بہترہونا چاہیے، انصاف کے ساتھ بڑے ادارے میں برابری کی نمائندگی چاہیے، دیہی سندھ سے نمائندگی ہوتی تو برابری پر بات کرتا۔

بلاول نے نیٹ کی بندش پرکھری کھری سنادیں

بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ وی پی این پرپابندی سے قبل ہم سے مشورہ نہیں کیاگیا، یہ کام کرنے والے جانتے بھی نہیں کہ وی پی این کیا ہے، کس لیے استعمال کیا جاتا ہے، جس طرح سے پہلے سڑکیں اور انفرا اسٹرکچر اہم تھا، آج کے دور میں اسی طرح سے انٹرنیٹ کی اسپیڈ اہم ہے،حکومتی اقدامات سے ذراعت اور آئی ٹی کو نقصان پہنچ رہاہے۔

فور جی سروسزکوجھوٹ قرار دیدیا

پیپلزپارٹی کے چیئرمین نے کہا کہ ہم کہتے ہیں کہ ہمارے یہاں فور جی جب کہ وہ جھوٹ ہے، ہمارے یہاں تھری جی ہے اور اس کی اسپیڈ بھی اب اتنی سست ہوچکی ہے کہ جیسے میرے بچپن میں ہوتا تھا، اوپر سے اب ہم نے وی پی این پر پابندی لگادیا ہے۔

بلاول بھٹو نے کہا کہ دریائے سندھ پر مزید 6 کنال بنانے کے منصوبے پر اتفاق رائے موجود نہیں ہے، جس طرح سے حکومت آگے بڑھ رہی ہے، اس پر اتفاق نہ ممکن ہوتا جا رہا ہے، مخلتف طریقے ہیں جن سے بنجر علاقوں میں پانی پہنچایا جا سکتا ہے۔

Back to top button