پریانکا چوپڑا نے روس یوکرین جنگ پر سوال اٹھا دیا
بھارت معروف اداکارہ پریانکا چوپڑا نے روس اور یوکرین کے درمیان جاری جنگ پر سوال اٹھاتے ہوئے کہا ہے کہ کیا عالمی رہنما ہر جگہ پناہ گزینوں کیلئے کھڑے ہونگے۔
انسٹاگرام پر اپنے ایک ویڈیو پیغام میں انکا کہنا تھاکہ عالمی رہنما ان پناہ گزینوں کی مدد کریں جو روس اور یوکرین جنگ کی وجہ سے بے گھر ہوئے ہیں۔ انہوں نےعالمی رہنماؤں سے سوال کیا کہ کیا وہ ہر جگہ پناہ گزینوں کے لیے کھڑے ہوں گے اور اربوں کا تعاون کریں گے جس کی انہیں ضرورت ہے۔انہوں نےپوسٹ کے کیپشن میں لکھا کہ ہم صرف کھڑے ہو کر یہ سب نہیں دیکھ سکتے۔
بالی ووڈ اداکارہ کا کہنا تھا عالمی رہنماؤں، ہمیں آپ کی ضرورت ہے کہ آپ دنیا بھر میں پناہ گزینوں کے لیے کھڑے ہو جائیں تاکہ یہ یقینی بنایا جاسکے کہ انہیں وہ مدد ملے جس کی انہیں اب ضرورت ہے۔ یہ دوسری جنگ عظیم کے بعد سے بچوں کی سب سے تیزی سے بڑے پیمانے پر نقل مکانی ہے، ان بچوں میں سے کوئی بھی ایسا نہیں ہوگا جو ہم نے دیکھا ہے۔