قومی اسمبلی کے کل ہونیوالے اجلاس کا 2نکاتی ایجنڈا جاری
نئے قائد ایوان کے انتخاب کیلئے کل بلائے جانیوالے قومی اسمبلی کے اجلاس کا 2 نکاتی ایجنڈا جاری کر دیا گیا۔
قومی اسمبلی سیکرٹریٹ سے جاری ایجنڈے کے مطابق قومی اسمبلی کا اجلاس کل دن 2 بجے ہوگا جس کا ایجنڈا جاری کردیا گیا ہے۔ ایجنڈے میں کہا گیا ہے کہ آئین کے مطابق ایوان کل وزیر اعظم کا انتخاب کرے گا۔
خیال رہے کہ متحدہ اپوزیشن نے شہبازشریف اور تحریک انصاف نے شاہ محمود قریشی کو وزیراعظم کا امیدوار نامزد کیا ہے جبکہ دونوں کے کاغذات نامزدگی بھی منظور کرلیے گئے ہیں۔
واضح رہے کہ عمران خان کے خلاف تحریک عدم اعتماد کامیاب ہونے کےبعد قومی اسمبلی کے نئے قائد ایوان کا انتخاب کل ہوگا۔