ن لیگ اور پی ٹی آئی کے کارکن لندن میں آمنے سامنے

لندن میں مسلم لیگ ن اور تحریک انصاف کے کارکن آمنے سامنے آگئے۔
نواز شريف کی رہائش ايون فيلڈ کے باہر پی ٹی آئی کارکنان کی نعرے بازی کے بعد تحریک انصاف اور ن ليگی کارکن آمنے سامنے آگئے۔ تصادم سے بچانے کيليے کی پوليس بھاری نفری پہنچ گئی۔
لندن کے ہائیڈ پارک میں پی ٹی آئی کے کارکنوں نے احتجاج کیا جب کہ کارکنوں کا ایک گروپ مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف کی رہائش گاہ کے باہر بھی پہنچ گیا۔
ادھر مسلم ليگ ن کی نائب صدر مريم نواز نے نوازشريف کی رہائش گاہ کے باہر جشن کی ويڈيو شيئر کردی۔ جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ن لیگ کے کارکن ڈھول کی تھاپ پر بھنگڑا ڈالتے ہوئے جشن منا رہے ہیں۔

Back to top button