پی ایس ایل 5: سلطانز بمقابلہ گلیڈی ایٹرز، زلمی اور یونائٹیڈ کامقابلہ ہوگا

پاکستان سپرلیگ (پی ایس ایل) سیزن 5 میں آج دومیچز کھیلے جائیں گے۔
آج کا پہلا میچ ملتان کے کرکٹ اسٹیڈیم میں دوپہر 2 بجے ملتان سلطانز اور دفاعی چیمپئن کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے درمیان ہوگا۔
جب کہ دوسرے میچ میں شام 7 بجے راولپنڈی اسٹیڈیم میں اسلام آباد یونائیٹڈ اور پشاور زلمی کی ٹیمیں آمنے سامنے آئیں گی۔
آج کے میچز میں ملتان کو ہوم گراؤنڈ ہونے کا فائدہ حاصل ہوگا تاہم کوئٹہ گلیڈی ایٹرز اچھے کھیل کے ذریعے میچ جیتنے کی کوشش کریں گے۔ اسی طرح اسلام آباد یونائیٹڈ کو بھی ہوم گراؤنڈ کا فائدہ ہوگا لیکن پشاور زلمی اپنی فتح کے سلسلے کو برقرار رکھنے کےلیے میدان میں اترے گی۔
اگر پہلے میچ کے حوالے سے دونوں ٹیموں کی بات کی جائے تو ملتان سلطانز اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز دونوں نے اس سیزن میں 4 میچز کھیلے ہیں اور 3 میں کامیابی حاصل کی ہے۔ تاہم بہترین رن ریٹ کے باعث ملتان سلطانز 6 پوائنٹس حاصل کرکے پہلے نمبر پر ہے جب کہ کوئٹہ بھی 6 پوائنٹس کے ساتھ دوسرے نمبر پر موجود ہے۔
دوسرے میچ کی ٹیموں کی بات کریں تو اس میں بھی دونوں ٹیموں نے 4 میچز کھیلے ہیں اور 2 میں کامیابی حاصل کی ہے لیکن بہترین رن ریٹ کی وجہ سے اسلام آباد پوائنٹس ٹیبل پر تیسری پوزیشن پر ہے۔
