پی ٹی آئی رہنما مقبول گجرکولاہورسے بے دخل کر دیا گیا

آزاد کشمیر میں تحریک انصاف کے صوبائی وزیرمقبول گجرصوبہ پنجاب میں پابندی کے باوجود لاہورپہنچ گئےتاہم پولیس نے انہیں شہرسے بے دخل کردیا ۔

پی ٹی آئی آزاد کشمیر کے رہنما مقبول گجر لاہورپہنچے توپو لیس ا نہیں حراست میں لینے پہنچ گئی ،ذرائع کے مطابق پولیس نے حکومتی آرڈر پر مقبول گجر سے دستخط کرائے، مقبول گجر اورایس ایچ او عاطف کے درمیان تکرار بھی ہوئی۔
اس موقع پر مقبول گجرنے کہا کہ وہ آزاد کشمیر کے وزیرہیں، اُنھیں نہیں روکا جاسکتا، ایس ایچ او نے کہا کہ آپ ہمارے ساتھ تھانے چلیں، باقی بات وہاں کرتے ہیں تاہم مقبول گجر گاڑی میں بیٹھ کر پولیس کے ہاتھوں سے نکل گئے۔

ادھر ڈپٹی انسپکٹر جنرل پولیس آپریشنز سہیل چوہدری کے مطابق مقبول گجر کو لاہور کی حدود سے بےدخل کردیا گیا ہے، مقبول احمد گجر میڈیا کو انٹرویو دے رہے تھے اور پولیس نے انہیں الیکشن مہم سے منع کیا تھا،جبکہ ان کے ہمراہ دوسری گاڑی میں سوار 3 افراد کو گرفتار کیا گیا۔

دوسری جانب صوبائی وزیر داخلہ عطا اللہ تارڑ نے کہا کہ علی امین گنڈا پوراورمقبول گجرپرپنجاب میں داخلے پر پابندی قانونی طورپرلگائی گئی، مقبول گجر کو پنجاب داخلے پر پابندی کا علم ہونے کے باوجود پنجاب میں داخلے کی کوشش ان لوگوں کے مذموم مقاصد ظاہر کرتی ہے۔

انکا کہنا تھا مقبول گجر کے پنجاب میں داخلے کے پلان سے ان کے خطرناک ارادے ظاہر ہوگئے ، پابندی اس لئے لگائی گئی کہ خدشہ موجود تھا کہ اسلحہ سے لیس جتھے پختونخواہ اور آزاد کشمیر سے پنجاب آئیں گے، ان کا ارادہ تھا کہ ضمنی الیکشن کے دوران امن و امان کی صورتحال خراب کریں

واضح رہے کہ گزشتہ روز محکمہ داخلہ پنجاب نے باکستان ٹھریک انصاف کے رہنما علی امین گنڈاپور اور مقبول گجر کے ضمنی الیکشن تک صوبے میں داخلے پر پابندی عائد کردی گئی تھی،اس کے باوجود گزشتہ حکومت کے رہنما مقبول گجر نے قانون کا دئرائے اختیار ہاتھوں میں لینے کی کوشش کی۔

Back to top button