پاکستان کو20 کروڑ ڈالرقرض دینے کی منظوری دے دی

عالمی بینک نے پاکستان کو20 کروڑ ڈالر قرض فراہم کرنے کی منظوری دے دی۔

ورلڈبینک کی جانب سے جاری کردہ اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ یہ رقم صوبہ پنجاب کے لیے فراہم کی جائے گی، پاکستان کو فراہم کی جانے والی رقم زرعی شعبے کی بہتری اور چھوٹے کسانوں کے منصوبوں کے لیے خرچ ہو گی، رقم کی فراہمی کے بعد پاکستان کو پانی کے استعمال میں بہتری اور چھوٹے کسانوں کی آمدنی بڑھانا ہو گی

واضح رہے کہ چند روز قبل آئی ایم ایف نے بھی پاکستان کے لیے ایک ارب 17 کروڑ ڈالر قرض کی منظوری دی تھی،جوکہ موجودہ حکومت کے وفاقی وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل کی انتھک کاوشوں کے باعث پاکستان کو فراہم کی گئی تھی۔

Back to top button