کرونا سے مزید 67 افراد جاں بحق

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کی جانب سے جاری تازہ اعدادو شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کرونا کے 4 ہزار 745 کرونا کیسز رپورٹ ہوئے۔ ملک بھر میں کرونا کے مجموعی کیسز کی تعداد 10 لاکھ 58 ہزار 405 ہو گئی۔
این سی او سی کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 57 ہزار 981 کرونا ٹیسٹ کیے گئے۔ گزشتہ 24 گھنٹے میں کرونا مثبت کیسز کی شرح 8.18 فیصد رہی۔
سندھ میں کرونا کے کیسز کی تعداد تین لاکھ 94 ہزار 748، خیبر پختونخوا میں ایک لاکھ 47 ہزار 26، پنجاب میں تین لاکھ 61 ہزار 458، اسلام آباد میں 89 ہزار 569، بلوچستان میں 30 ہزار 967، آزاد کشمیر میں 26 ہزار 86 اور گلگت بلتستان میں 8 ہزار 551 ہو گئی ہے۔
کرونا کے سبب سب سے زیادہ اموات پنجاب میں ہوئی ہیں جہاں 11 ہزار 141 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں جبکہ سندھ میں 6 ہزار 126، خیبرپختونخوا 4 ہزار 507، اسلام آباد 809، گلگت بلتستان 150، بلوچستان میں 330 اور آزاد کشمیر میں 639 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں
