کیا صنم سعید اور محب مرزا نے واقعی شادی کر لی؟

سوشل میڈیا پر اداکارہ صنم سعید اور محب مرزا کی شادی کی خبریں زوروں سے گردش کررہی ہیں۔ صنم اور محب دونوں پاکستان کے باصلاحیت اور ورسٹائل اداکار ہیں۔ دونوں ایک ساتھ کئی پراجیکٹس میں کام کرچکے ہیں جن میں ڈراما سیریل’’فراق‘‘، ’’دیدن‘‘ اس کے علاوہ فلم’’بچانا‘‘ اور ’’عشرت میڈ ان چائنا‘‘ شامل ہیں۔
یاد رہے کہ محب مرزا اور صنم سعید دونوں ہی پہلے شادی شدہ تھے لیکن۔پھر دونوں نے اپنے پارٹنرز سے طلاق لے لی۔ محب مرزا نے اداکارہ و ماڈل آمنہ شیخ کے ساتھ محبت کی شادی کی تھی دونوں کی ایک خوبصورت بیٹی ہے تاہم شادی کے 14 برس بعد پچھلے سال آمنہ نے محب سے راہیں جدا کرنے کا فیصلہ کیا۔ اسکے بعد انہوں نے امریکہ میں اپنے ایک دوست سے شادی کر لی اور بیٹی کو بھی ساتھیوں گئیں۔
دوسری جانب اداکارہ صنم سعید نے 2015 میں اپنے دوست فرحان حسن کے ساتھ شادی کی تھی جس کے بعد وہ دبئی منتقل ہوگئی تھیں۔ تاہم انہوں نے بھی کچھ عرصہ بعد وجہ اپنے شوہر سے علیحدگی اختیار کرلی تھی۔ ایک ٹی وی انٹرویو میں صنم سعید نے یہ تسلیم کیا تھا کہ یہ سب ان کی اپنی وجہ سے ہوا اور اس میں ان کے پارٹنر کا کوئی قصور نہیں تھا۔ اب صنم اور محب کی شادی کی افواہیں چل رہی ہیں۔
یاد رہے کہ صنم سعید اور محب مرزا کی سابق اہلیہ آمنہ شیخ آپس میں بہترین سہیلیاں تھیں۔ دونوں نے ایک ساتھ فلم ’’کیک‘‘ میں کام کیا تھا جس کے بعد دونوں کی بہت اچھی دوستی ہوگئی تھی۔ لیکن اب دونوں نے ہی ایک دوسرے کو سوشل میڈیا پر اَن فالو کردیا ہے۔ جب کہ محب مرزا اور صنم سعید نے ایک دوسرے کو سوشل میڈیا پر فالو کیا ہوا ہے اور سوشل میڈیا پر یہ خبریں گردش کررہی ہیں کہ دونوں نے خفیہ شادی کرلی ہے جس کی وجہ سے آمنہ شیخ اور صنم سعید کی دوستی میں دراڑ آگئی ہے۔
حال ہی میں ایک آن لائن شو کے دوران ایک صارف نے میزبان سے سوال کیا کہ کیا صنم سعید اور محب مرزا شادی کے بندھن میں بندھ گئے ہیں؟ جواب میں شو کی میزبان نے جواب دیا، شاید ان دونوں نے شادی کرلی ہے کیونکہ میں نے بھی اڑتی اڑتی خبر سنی ہے کہ صنم سعید اور محب مرزا شادی کے بندھن میں بندھ گئے ہیں۔ لیکن ابھی تک اس خبر کی تصدیق نہیں ہوسکی ہے اور نہ ہی ان دونوں نے اس بارے میں کوئی بیان جاری کیا ہے۔
یاد رہے کہ صنم نے اپنی طلاق کے حوالے سے ایک انٹرویو میں تفصیل سے بتایا تھا۔ صنم کی شادی فرحان حسن سے 2015ء میں ہوئی تھی جس کے بعد وہ دبئی منتقل ہوگئی تھیں۔ ابھی دبئی گئے انہیں چند دن ہی ہوئے تھے کہ ان کی والدہ شدید بیمار پڑ گئیں اور انہیں محسوس ہونے لگا کہ اس وقت انہیں ماں کے پاس ہونا چاہیے۔ صنم کا کہنا ہے کہ تب ان کی ازدواجی زندگی کو بھی توجہ درکار تھی لیکن وہ اپنی والدہ کے بارے میں بھی شدید پریشان تھیں۔ اس دوران انہوں نے محسوس کیا کہ ان حالات میں وہ اپنی ازدواجی زندگی سے انصاف نہیں کر پا رہیں۔
صنم کہتی ہیں کہ ان کے خاوند بہت اچھے اور تعاون کرنے والے انسان تھے لیکن وہ اس موقع پر اپنی ازدواجی زندگی پر توجہ نہیں دے سکتی تھیں لہٰذا انہوں نے طلاق کا فیصلہ کیا اور اپنی والدہ کی خدمت میں لگ گئیں جن کا بعد ازاں کینسر سے انتقال ہوگیا۔
