کے پی کے انتخابی مہم میں اصل انتخابی نشان لٹکا دیئے گئے

کے پی الیکشن؛ تشہیر کیلیے امیدواروں نے اصلی موٹرسائیکل اور ٹرالی لٹکا دی،

خیبرپی کے بلدیاتی مہم کے دوران تین امیدواروں نے کھمبوں کے درمیان اصلی چارپائی، موٹرسائیکل اور ٹرالی لٹکا کر عوامی توجہ حاصل کرنے کی کوشش کی۔

سوشل میڈیا پر بھی اس کو کافی ٹرینڈ کیا گیا، ایک صارف خوشی نے لکھا: ’’بلدیاتی انتخابات کے امیدوار اپنے اپنے انتخابی نشان لٹکا کر تشہیر کررہے ہیں… یہ طریقہ پہلی بار دیکھا ہے۔‘‘

ٹویٹ اور اس میں دی گئی تصویر سے یہ بھی پتا نہیں چل رہا کہ تصویر کب کھینچی گئی تھی اور خیبر پختونخواہ کے کونسے حلقے سے تعلق رکھتی ہے۔

Back to top button