گھر میں طیارہ تیار کرنیوالا شخص دنیا کی سیر کونکل پڑا

گھر کے اندر طیارہ تیار کرنیوالا شخص اب دنیا کی سیر کیلئے نکل پڑا ہے۔
برطانیہ میں ایک ائیرپورٹ کے قریب منتقل ہونے والے شخص نے سنجیدگی سے طیارے کو اڑانے پر غور کرنا شروع کردیا۔پھر اس شخص نے اپنے گھر میں ہی طیارے کو تیار کیا۔
مکینیکل انجینئر اشوک السیری نے گھر میں اپنا طیارہ تیار کیا۔لائسنس کے بعد سے وہ مختصر پروازوں کے لیے طیاروں کو بک کراتے تھے۔مگر 2 بیٹیوں کی پیدائش کے بعد انہیں 2 نشستوں والے طیارے چھوٹے محسوس ہونے لگے تو وہ اپنا طیارہ خریدنے کا خواب دیکھنے لگ گئے تھے ۔
اشوک نے پہلے تو وہ 1960 اور 1970 کی دہائی کے طیارے خریدنے پر غور کرتے رہے مگر پھر انہیں لگا کہ پرانے طیارے خاندان کے لیے خطرناک ثابت ہوسکتا ہے۔ پھر انہوں نے اپنا طیارہ خود تیار کرنے کے امکانات پر غور شروع کیا۔