راست کےذریعے16دن میں1 ہزار ارب کی ٹرانزیکشنز

پاکستانیوں نے16 دن کےدوران فوری ادائیگی کےنظام راست کےذریعے ایک ہزار ارب روپے کی ٹرانزیکشنز کی ہیں

دو سال قبل اس کی لانچنگ کےبعد 336 دنوں میں یہ ہندسہ عبور کیا گیا تھا، جو کہ راست کی مقبولیت میں تیزی سےاضافےکوظاہر کرتا ہے۔

اسٹیٹ بینک کی رپورٹ کے مطابق راست کے ذریعے20 ہزارارب کی 892 ملین ٹرانزیکشنز کی گئی ہیں،جبکہ حالیہ16 دنوں میں ایک ہزار ارب روپے کی ٹرانزیکشنز ہوئی ہیں، جو کہ ایک ریکارڈ ہے،جو اسٹیٹ بینک کی ڈیجیٹل ادائیگیوں کو آسان بنانے کے عزم کو ظاہر کرتا ہے۔

سونا مسلسل مہنگا، قیمت ملکی تاریخ کی نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی

واضح رہے کہ اسٹیٹ بینک نےپہلے پرسن ٹو پرسن ادائیگی کاسسٹم شروع کیا تھا، لیکن اب اس کوبڑھا کرپرسن ٹومرچنٹ کردیا گیا ہے،جس کے تحت کاروباری افراد کیو آر کوڈ،راست آئی ڈیز، بینک اکاؤنٹ نمبرز اوردیگر آپشنزکے ذریعے کسٹمرز سے پیمنٹس کی وصولی کرسکتے ہیں۔

آن لائن ادائیگیوں میں مزید تیزی آئے گی،دوسری طرف بینکس میں اکاؤنٹ کھولنے کی شرح میں18 فیصداضافہ ہوا ہےاور مالی سال24 کےاختتام تک215 ملین اکاؤنٹس کھولےجاچکے ہیں۔

Back to top button