فراڈ کا پرانا کیس، سوناکشی سنہا کے وارنٹ گرفتاری جاری
بالی ووڈ کی معروف اداکارہ سوناکشی سنہا کیخلاف فراڈ کے ایک پرانے مقدمے میں وارنٹ جاری کر دیئے گئے.بھارت کی مقامی عدالت نے وارنٹ گرفتاری جاری کیے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق سوناکشی سنہا کے خلاف دائر پرانے مقدمے کے تحت ریاست اتر پردیش کی مقامی عدالت نے ان کے خلاف وارنٹ گرفتاری جاری کیے۔مراد آباد کی عدالت نے مسلسل غیر حاضر رہنے پر اداکارہ کے خلاف وارنٹ گرفتاری جاری کیے، اداکارہ کو مراد آباد میں پولیس کے سامنے پیش ہوکر بیان ریکارڈ کروانا تھا۔سوناکشی سنہا کے خلاف پہلے ہی مراد آباد پولیس اسٹیشن میں فراڈ کا مقدمہ دائر کیا جا چکا ہے، ان کے خلاف 2019 میں دو مقدمات دائر کیے گئے تھے۔