190ملین پاؤنڈ کیس،عمران خان کے جیل ٹرائل کا نوٹیفکیشن جاری

چیئرمین پی ٹی آئی کے خلاف توشہ خانہ نیب تحقیقات اور 190 ملین پاؤنڈز کرپشن کیس  میں جیل ٹرائل کا وزارت قانون وانصافنے نوٹی فکیشن جاری کردیا ۔احتساب عدالت اڈیالہ جیل میں ان مقدمات کی سماعت کرے گی۔

واضح رہے کہ ایک روز قبل ہی آفیشل سیکریٹ ایکٹ کی خصوصی عدالت نے سائفر کیس میں بھی چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کا ٹرائل جیل ہی میں کرنے کا فیصلہ سنایا تھا۔

Back to top button