190ملین پاؤنڈ ریفرنس حتمی مرحلےمیں داخل،35 گواہوں پرجرح مکمل

190ملین پاؤنڈ ریفرنس حتمی مرحلےمیں داخل ہوگیا۔وکلا صفائی کی190 ملین پاؤنڈ ریفرنس کے 35 گواہوں پر جرح مکمل ہوگئی۔

 نیب نے اپنے شواہد مکمل کرلیے۔8 نومبرکوعمران خان اوربشریٰ بی بی کا342 کا بیان ریکارڈ کیا جائے گا۔

اڈیالہ جیل راولپنڈی میں190ملین پاؤنڈ ریفرنس پر سماعت ہوئی جو کہ احتساب عدالت کےجج ناصرجاوید راناکےروبرو ہوئی۔بانی پی ٹی آئی عمران خان کو قید خانے سےلایا گیاجب کہ بشریٰ بی بی باہر سے جیل سماعت کے لیے آئیں۔نیب پراسیکیوٹر نےکہا کہ 190ملین پاؤنڈ ریفرنس میں مزید کوئی شواہد پیش نہیں کرنا چاہتے۔

گلگت بلتستان میں100 میگا واٹ شمسی توانائی کےپلانٹ کا افتتاح

عدالت نے عمران خان اور بشریٰ بی بی کے342 کے بیان کے لیے آٹھ نومبر کی تاریخ مقرر کردی۔آٹھ نومبر کو عدالت عمران خان اور بشریٰ بی بی کو 342 کے بیان کے سوال نامے فراہم کرے گی اور سماعت 8 نومبر تک ملتوی کردی۔

اس کے ساتھ ہی190ملین پاؤنڈ ریفرنس حتمی مرحلے میں داخل ہوگیا ہے، وکلا صفائی کی190 ملین پاؤنڈ ریفرنس کے35 گواہوں پر جرح مکمل ہوگئی۔190 ملین پاؤنڈ ریفرنس میں بانی پی ٹی آئی کےوکیل ظہیر عباس جبکہ بشریٰ بی بی کے وکیل عثمان گل نے گواہوں پر جرح کی۔

ریفرنس کےآخری گواہ تفتیشی آفیسر میاں عمر ندیم کے بیان پر3 مہینے جرح جاری رہی۔وکیل صفائی37 ویں سماعت پرجرح مکمل کرنےمیں کامیاب ہوئے۔ بانی پی ٹی آئی کے وکیل چوہدری ظہیر عباس نے20 سماعتوں میں جرح مکمل کی، بشری بی بی کے وکیل عثمان گل نے14 سماعتوں میں جرح مکمل کی۔

تفتیشی افیسر پر جرح 30 جولائی کو شروع ہوئی تھی اورتفتیشی افیسر کے بیان پر آج ہی جرح مکمل ہوئی۔

واضح رہے کہ اسلام آباد ہائیکورٹ نے توشہ خانہ ٹو کیس میں بانی پی ٹی آئی عمران خان کی درخواست ضمانت 12 نومبر کو سماعت کے لیے مقرر کر دی۔

اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب 12 نومبر کو عمران خان کی درخواست ضمانت پر سماعت کریں گے، عدالت نے وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) کو نوٹس جاری کر کے جواب طلب کر رکھا ہے۔

واضح رہے کہ سپیشل جج سینٹرل نے بانی پی ٹی آئی عمران خان کی ضمانت مسترد کر دی تھی جبکہ بشریٰ بی بی کی توشہ خانہ ٹو کیس میں ضمانت منظور ہو چکی ہے۔نیب نے 13 جولائی کو عمران خان اور ان کی اہلیہ کو عدت نکاح کیس میں ضمانت ملنے کے فوری بعد توشہ خانہ کے ایک نئے ریفرنس میں گرفتار کرلیا تھا۔

Back to top button