پہلا ون ڈے : آسٹریلیا نے دلچسپ مقابلے کے بعد پاکستان کو دو وکٹ سے شکست دے دی

تین ون ڈے میچز کی سیریز کے پہلےمیچ میں آسٹریلیا نے دلچسپ مقابلے کے بعد پاکستان کو دو وکٹوں سے شکست دے دی ۔

پاکستان اور آسٹریلیا کی ٹیمیں میلبرن کےکرکٹ گراؤنڈ پر مد مقابل تھے،جہاں میزبان ٹیم نےٹاس جیت کر فیلڈنگ کافیصلہ کیا۔

پاکستان کی ٹیم 46.4 اوورز میں 203 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی،صائم ایوب 1 رن اور عبداللہ شفیق 12 رنز پر مچیل اسٹارک کی گیند پر آؤٹ ہوئے۔

بابر اعظم اور ایڈم زمپا نے 37 رنز پر آؤٹ کیا جب کہ کامران غلام 5 رنز بناکر پیٹ کمنز کی گیند کا شکار بنے۔

سلمان علی آغا کو سین ایبٹ نے 12 جب کہ کپتان محمد رضوان کو مارنس لبوشین نے 44 رنز پر آؤٹ کیا، شاہین شاہ آفریدی 24 رنز بناکر اسٹارک کی گیند پر آؤٹ ہوئے، عرفان خان 22 رنز پر رن آؤٹ ہوئے۔

نسیم شاہ کو پیٹ کمنز نے 40 اور حارث رؤف کو ایڈم زمپا نے صفر پر آؤٹ کیا۔

پاکستان پلیئنگ الیون میں عبداللہ شفیق، صائم ایوب، بابر اعظم، محمد رضوان، کامران غلام، سلمان علی آغا، محمد عرفان خان، شاہین آفریدی، نسیم شاہ، حارث رؤف اور محمد حسنین شامل ہیں۔

پاکستانی کرکٹ ٹیم اس وقت آسٹریلیا کے دورے پر موجود ہے جہاں وہ تین ون ڈے اور تین ٹی ٹوئنٹی میچز کی سیریز کھیلے گی۔

Back to top button