ڈرائیونگ لائسنس کی فیس میں اضافےکی منظوری

پنجاب کی نگران کابینہ نے ڈرائیونگ لائسنس کی فیس میں اضافےکی منظوری دیدی،اطلاق یکم جنوری سےہوگا۔
وزیر اعلیٰ محسن نقوی کی زیر صدارت صوبائی کابینہ کے اجلاس میں اہم فیصلےکئے گئے۔
یکم جنوری سےقبل ڈرائیونگ لائسنس موجودہ شرح فیس سےبنائےجائیں گے۔یکم جنوری سےلرنرکی فیس60روپےسےبڑھاکر1ہزارروپےکردی جائیگی۔ایل ٹی وی، ایچ ٹی وی، پی ایس وی لائسنس فیس کی شرح میں بھی اضافہ ہوگا۔امریکا، کینیڈا ودیگرممالک کےشہری آن لائن100ڈالراداکرکےلائسنس بنواسکیں گے۔
کابینہ نے سرکاری کالجز میں ایم بی بی ایس ،بی ڈی ایس طلبا کیلئے ٹرانسفر پالیسی کی منظوری دیدی۔طلباہائی گریڈمیرٹ سےلوگریڈمیرٹ میڈیکل اینڈڈینٹل کالجزمیں ٹرانسفرہوسکیں گے۔لاہور،بہاولپور کی اینیمل یونیورسٹی کےوائس چانسلرزکی سلیکشن کیلئےسرچ کمیٹی کی منظوری بھی دیدی گئی۔
پنجاب کابینہ نے چولستان کےبےزمین کاشتکاروں کوسرکاری اراضی ا لاٹ کیلئے قرعہ اندازی کی منظوری دیدی۔چولستان میں 3لاکھ44ہزار ایکڑ اراضی بے زمین کاشتکاروں کو دینے کافیصلہ کیاگیا۔ہر کاشتکار کو ساڑھے 12ایکڑ زمین خصوصی امدادی نرخ پر دی جائے گی۔
صوبائی کابینہ نے جیلوں کے ہسپتالوں کا انتظام محکمہ پرائمری و سیکنڈری ہیلتھ کے سپردکردیا۔کابینہ نے قیدیوں کیلئے ہیلتھ کیئر مینجمنٹ سسٹم کی منظوری دے دی۔
کابینہ نے پنجاب میں نرسنگ کی طالبات کی تعداددگنی کرنےکیلئےفنڈزکےاجرا،انسٹیٹیوٹ آف پبلک ہیلتھ لاہور کیلئے انتظامی کمیٹی کے قیام کی منظوری دیدی ۔
پنجاب کابینہ نے پریزرویشن آرڈیننس1985کےتحت باغ جناح کوخصوصی حیثیت دینے،باغ جناح کی تاریخی اہمیت کے پیش نظر انتظامی امور والڈ سٹی اتھارٹی کے سپرد کرنے اور پنجاب وائلڈ لائف رولز 1974کے تحت شوٹنگ لائسنس و فیس پرنظرثانی کی منظوری دیدی۔

Back to top button