’’1 فون میں 2 واٹس ایپ چلانے کا حیران کن طریقہ متعارف‘‘
دنیا کی معروف پیغام رسانی ایپ واٹس ایپ نے ایک ہی موبائل فون میں دو واٹس ایپ اکائونٹ چلانے کا طریقہ متعارف کروا دیا ہے، اب یہ فیچر لگ بھگ تمام صارفین کو دستیاب ہے۔خیال رہے کہ اس سے قبل میٹا کی زیر ملکیت میسجنگ ایپ میں صارفین ایک فون میں ایک واٹس ایپ اکاؤنٹ استعمال کر سکتے تھے، مگر اب ایک فون میں 2 واٹس ایپ اکاؤنٹس کو استعمال کرنا ممکن ہے، یہ فیچر ان افراد کے لیے بہترین ہے جو واٹس ایپ کو دفتری سرگرمیوں کے لیے بھی استعمال کرتے ہیں، ملٹی اکاؤنٹ سپورٹ سے وہ دفتری اور ذاتی زندگی کے لیے الگ اکاؤنٹس استعمال کر سکیں گے۔اس فیچر کو استعمال کرنے کے لیے ضروری ہوگا کہ فون میں ڈوئل سم سپورٹ موجود ہو تاکہ 2 مختلف نمبروں کو 2 واٹس ایپ اکاؤنٹس کے لیے استعمال کیا جا سکے، اینڈرائیڈ ڈیوائسز میں فیچر استعمال کرنے کے لیے واٹس ایپ سیٹنگز اوپن کرکے اپنے نام کے آگے بنے ڈراپ ڈاؤن ایرو پر کلک کریں، وہاں ایڈ اکاؤنٹ کے آپشن کا انتخاب کرتے ہوئے اپنا دوسرا فون نمبر درج کر کے نیکسٹ پر کلک کریں، اس کے بعد ایس ایم ایس سے 6 ہندسوں پر مشتمل کوڈ موصول ہوگا اور کوڈ کا اندراج کرنے کے بعد پروفائل نیم ٹائپ کر کے پروفائل فوٹو کو سلیکٹ کریں، اس طرح آپ کا دوسرا اکاؤنٹ بن جائے گا، آئی فون پر بھی لگ بھگ یہی طریقہ کار ہے مگر جیسا اوپر درج کیا جا چکا ہے کہ یہ فیچر ڈوئل سم سپورٹ والے فون میں ہی کام کرتا ہے، ایپل کی جانب سے حالیہ برسوں میں ڈوئل سم سپورٹ بہت کم آئی فونز میں فراہم کی گئی ہے۔