شہیدعلی خامنہ ای کی تدفین،شہبازشریف 3جولائی کوایران روانہ ہوں گے

وزیراعظم شہباز شریف ایران کے شہید سپریم لیڈر علی خامنہ ای کی تدفین کے اجتماع میں شرکت کے لیے 3 جولائی کو ایران روانہ ہوں گے، جس کے بعد ترکی کا دورہ کریں گے۔
وزیراعظم شہباز شریف وفد کے ہمراہ 3 جولائی کو ایران جائیں گے اور ایرانی سپریم لیڈر علی خامنہ ای کی تدفین کے اجتماع میں شرکت کریں گے۔
ایران میں وزیر اعظم اس موقع پر ایرانی قیادت سے بھی ملاقات کریں گے۔
وزیراعظم شہباز شریف 4 جولائی کو ترکی کا دورہ کریں گے اور ترک قیادت سے ملاقات کریں گے، جہاں دو طرفہ امور اور علاقائی صورت حال پر بات چیت کی جائے گی۔
وزیراعظم شہباز شریف 5 جولائی کو واپس اسلام آباد آئیں گے۔
