توثیق حیدر اور فرح سعدیہ کی شادی کی تصاویر جعلی نکلیں

پاکستان کے معروف ٹی وی میزبان، اداکار اور ریڈیو براڈکاسٹر توثیق حیدر اور سینئر اداکارہ و میزبان فرح سعدیہ نے سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی اپنی مبینہ شادی کی جعلی تصاویر پر ردعمل دیتے ہوئے ان افواہوں کی دوٹوک انداز میں تردید کر دی ہے۔
حال ہی میں مصنوعی ذہانت کی مدد سے تیار کی گئی چند تصاویر سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہوئیں، جن میں دونوں فنکاروں کو دلہا دلہن کے روپ میں دکھایا گیا تھا۔ تصاویر سامنے آنے کے بعد متعدد صارفین نے انہیں حقیقی سمجھتے ہوئے دونوں کی شادی سے متعلق قیاس آرائیاں شروع کر دیں۔
افواہوں پر ردعمل دیتے ہوئے توثیق حیدر اور فرح سعدیہ نے نہایت مزاحیہ انداز اپنایا اور واضح کیا کہ ان کی شادی کی خبریں سراسر بے بنیاد ہیں۔ دونوں نے کہا کہ وہ صرف اچھے دوست ہیں اور اے آئی کے ذریعے ایسی جعلی تصاویر بنانے والوں کو چاہیے کہ وہ اپنا وقت کسی زیادہ مثبت اور تعمیری کام میں صرف کریں۔
