اڈیالہ جیل،بشریٰ بی بی کی عمران خان اوراہل خانہ سے ملاقات

اڈیالہ جیل میں قیدبشریٰ بی بی کی بانی پی ٹی آئی عمران خان اور اہل خانہ سے ملاقات کرادی گئی۔
بانی پی ٹی آئی عمران خان کی بشریٰ بی بی سے جیل میں ملاقات کرادی گئی اور دونوں میاں بیوی میں ملاقات آدھے گھنٹے تک کانفرنس روم میں جاری رہی۔
عمران خان اور بشریٰ بی بی نے ملاقات کے دوران صحت اور قانونی معاملات پر گفتگو کی۔
بعد ازاں بشریٰ بی بی سے ان کے اہل خانہ کی ملاقات بھی کرادی گئی، یہ ملاقات کانفرنس روم میں کروائی گئی اور اس دوران بشریٰ بی بی کی صحت سمیت مختلف فیملی امور پر بات چیت کی گئی۔
بشریٰ بی بی سے جیل میں ملاقات کرنے والوں میں بشریٰ بی بی کی بھابھی اور بیٹی شامل تھیں، ملاقات ختم ہونے پر بشریٰ بی بی کی بھابھی اور بیٹی اڈیالہ جیل سے باہر روانہ ہو گئیں، بشریٰ بی بی سے ملاقات کے لیے ان کی بیٹی مبشرہ شیخ اور بھابھی مہرالنسا مانیکا اڈیالہ جیل کے گیٹ نمبر 5 سے اندر آئی تھیں۔
یاد رہے کہ گزشتہ منگل کو بھی بشریٰ بی بی کی فیملی کو ملاقات کی اجازت ملی تھی لیکن فیملی ممبران جیل نہیں آئے تھے جس کی وجہ سے ملاقات نہیں ہوپائی تھی۔
