تنخواہ دار طبقے سے 570 ارب روپے ٹیکس وصولی کا امکان

ملازمت پیشہ طبقے پر ٹیکسوں کے بوجھ میں مزید اضافہ،تنخواہ دار طبقے سے 570 ارب روپے ٹیکس وصولی کا امکان ہے۔
رپورٹ کے مطابق اس لحاظ سے تنخواہ دار طبقہ گزشتہ سال کےمقابلے میں تنخواہ دار طبقہ55 فیصد زیادہ ٹیکس اداکرےگا۔گزشتہ سال تنخواہ دار طبقے نے368ارب ٹیکس خزانے میں جمع کرایا، رواں مالی سال کے پہلے6 ماہ میں243ارب روپے وصول کیے گئے۔پچھلے سال کے پہلے6 ماہ کےمقابلے میں ملازمین سے300 فیصد زیادہ ٹیکس وصول کیے گئے ہیں۔
ایف بی آر کے مطابق پانچ سال پہلے تنخواہ دار طبقے سےسالانہ ٹیکس وصولی 129ارب روپے تھی، سال 20-2019میں129ارب،21-2020 میں152ارب وصول کیے گئے جبکہ سال22-2021 میں ٹیکس وصولی بڑھ کر189 ارب ہوگئی۔
رپورٹ کے مطابق2022،23 میں ملازمت پیشہ طبقے سے264 ارب وصول کیے گئے۔ تنخواہ دار طبقہ ٹیکس دینے والا تیسرا بڑا شعبہ بن چکا ہے۔
