’6 سال صرف آڈیشن دیا‘، فرقان قریشی اداکار کیسے بنے؟
اداکار فرقان قریشی اپنی زندگی کے مشکل لمحات اور شوبز میں آنے سے متعلق دردناک کہانی شیئر کرچکے ہیں۔
’والد جنرل مینیجر تھے لیکن جب ان کا انتقال ہوا تو میری عمر 20 سال تھی‘
کچھ ماہ قبل ایک ویب انٹرویو کے دوران فرقان قریشی نے انکشاف کیا کہ میرے والد جنرل مینیجر تھے لیکن جب ان کا انتقال ہوا تو میری عمر 20 سال تھی، بہنیں مجھ سے بڑی تھیں اور ان کی تعلیم بھی صرف اے لیول تھی، یہی نہیں والد کا انتقال جب ہوا تو ان کے اکاؤنٹ میں صرف 1200روپے تھے۔
فرقان قریشی کا کہنا تھا کہ زندگی بہت مشکل تھی، دعا ہے کہ اللہ کبھی کسی کو امیر سے غریب نہ کرے۔
انہوں نے بتایا کہ جب سی وی لے کر ایک بڑے چینل پہنچا تو انہوں نے ایڈیٹ روم بھیج دیا جہاں کہا گیا کہ یہاں پہلا کام تاریں اٹھانا ہے تم یہ کرپاؤ گے ؟ اس دوران میں جب بھی تاریں اٹھاتا تھا تو اندر سے روتا تھا کہ یہ کیا کام کررہا ہوں، اسی دوران مجھے چینل کے ایک شخص نے کہا تم ٹی وی کے آگے آؤ۔
اداکار کا کہنا تھا کہ دراصل وہ شخص میری تفریح لے رہا تھا اور ایسی تفریح مجھے 2000 جگہوں پر دی گئی، میری تعریف بھی کی جاتی لیکن کوئی کام نہیں دیتا تھا، 6 سال میں نے صرف آڈیشن دیے جس دوران بہنوں نے ہی خرچے اٹھائے کیوں کہ میں اس دوران چھوٹے موٹے ہی کردار کیا کرتا تھا۔
بہن کی تنخواہ 30ہزار تھی اور 26ہزار گھر کا کرایہ تھا3سال انھوں نے ہی کرایہ دیا‘
فرقان قریشی نے مزید کہا کہ بہن کی تنخواہ اس وقت 30 ہزار تھی اور 26 ہزار ہمارے گھر کا کرایہ تھا، بہن نے ہی 3 سال گھر کا کرایہ دیا، اس وقت میں معاشی طور پر بھی مضبوط نہیں تھا، میں بہنوں سے پیسے لیا کرتا تھاکیوں کہ اس وقت پیسے ہی نہیں ہوا کرتے تھے، میری کامیابی میں میری دونوں بہنوں کا ہاتھ تھا۔