ریلوے ٹریک پر دھماکا، جعفر ایکسپریس پٹری سے اتر گئی

بولان کے قریب مشکاف کے علاقے میں ریلوے ٹریک کےقریب دھماکا ہوا ہے، ریلوے کنٹرول حکام کے مطابق،دھماکا اس وقت ہوا جب جعفرایکسپریس کوئٹہ سے راولپنڈی جارہی تھی۔
حکام کے مطابق دھماکے سے جعفر ایکسپریس کا انجن اور 4 بوگیاں بھی پٹر ی سے اتر گئیں تاہم ابھی تک زخمیوں یا کسی جانی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ملی۔