موبائل ریچارج پر ٹیکس کٹوتی میں اضافہ

وفاقی حکومت کی جانب سے موبائل ریچارج پر ٹیکس میں اضافہ کر دیا گیا، اب صارفین سے ہر ری چارج پر 15 فیصد اضافی ود ہولڈ ٹیکس وصول کیا جائے گا۔
100 روپے کے موبائل ریچارج پر 9 روپے3 پیسے اضافی ود ہولڈنگ ٹیکس ادا کرنا ہوگا، ٹیلی کام کمپنیوں نے بیلنس ری چارج پراضافی ٹیکس لینے کا اعلان کر دیا ہے۔
اب 100 روپے کے ری چارج پر86 روپے 9 پیسے کا بیلنس ملے گا، ذرائع وزارت خزانہ کے مطابق وفاقی حکومت کواس مد میں 43 ارب روپے سے زائد موصول ہوں گے۔
ریلوے ٹریک پر دھماکا، جعفر ایکسپریس پٹری سے اتر گئی
اس حوالے سے سوشل میڈیا پر مختلف لوگوں نے آپریٹرز کی جانب سے بھیجے گئے پیغامات بھی شیئر کیے ہیں جن میں صارفین کو ٹیکس میں اضافے کے بارے میں بتایا گیا۔
