اسرائيلی فوج کی فائرنگ سےالجزيرہ کی صحافی شيرين ابوعاقلہ شہید

اسرائیلی فوج کی فائرنگ سے الجزیرہ ٹی وی کی صحافی شیرین ابوعاقلہ شہید ہو گئیں۔
عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق شيرين بدھ کی صبح جنين مہاجر کيمپ ميں اسرائيلی فوج کے چھاپے کی رپورٹنگ کر رہی تھيں، جب ان کی ہلاکت ہوئی۔ يہ مقام مسلح فلسطينی گروہوں کا گڑھ مانا جاتا ہے اور اسرائيلی فوج نے تصديق کر دی ہے کہ اس نے وہاں آج صبح آپريشن کيا۔
اسرائیلی فوج کے مطابق اس بات کی تفتيش کی جا رہی ہے کہ آيا فلسطينيوں کی فائرنگ سے صحافی زخمی يا ہلاک ہوئے۔اسرائيل اور فلسطينيوں کے مابين ان دنوں کشيدگی کی تازہ لہر جاری ہے۔