بجلی بلز میں فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ معطل کر دی

لاہور کی عدالت عالیہ نے عوام کو بڑا ریلیف دیتے ہوئے بجلی کے بلوں میں فیول پرائس ایڈجسمنٹ کی وصول معطل کر دی۔

لاہور ہائیکورٹ کے راولپنڈی بینچ نے بجلی کے بلوں میں فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی وصولی معطل کردی۔

عدالت عالیہ لاہور کے جسٹس جوادالحسن نے ٹیکس معطل کرکے آئیسکو سربراہ کو 15 ستمبرکو طلب کرلیا۔۔

علاوہ ازیں عدالت نے واپڈا اور نیپرا کو ٹیکس وصولی سے روک کر آئندہ تاریخ پر جواب طلب کرلیا۔

یاد رہے کہ چند روز قبل وفاقی وزیر برائے توانائی خرم دستگیر نے کہا تھا کہ ماہانہ 200 یونٹ استعمال کرنے والے صارفین پرفیول ایڈجسٹمنٹ چارجز (ایف اے سی) ختم کردیے۔

خرم دستگیر نے کہا تھا کہ مجموعی طور پر ایک کروڑ 70 لاکھ صارفین کیلئے فیول ایڈجسٹمنٹ چارجز ختم کیے گئے ہیں، ایف اے سی کی مد میں 22 ارب روپے کا ریلیف صارفین کو دیا ہے۔

قبل ازیں وزیر اعظم شہباز شریف نے بجلی کے بلوں سے فیول ایڈجسٹمنٹ چارجز (ایف سی اے) ختم کرنے کا اعلان کیا تھا۔

شہبا زشریف نے کہا تھا پاکستان کے ایک کروڑ 71 لاکھ صارفین کو بجلی کے بلوں کی مد میں اضافی فیول ایڈ جسٹمنٹ چارجز نہیں دینا پڑیں گے، اس ریلیف کی تفصیلات کل سامنے لائی جائیں گی۔

Back to top button