حفیظ، عامر، آصف کو ٹی10 لیگ کیلئے این او سی مل گیا

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان محمد حفیظ کو زمبابوے میں شیڈول ٹی10 لیگ کھیلنے کیلئے این او سی جاری کردیا گیا۔پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے نئی مینجمنٹ کمیٹی کے سربراہ ذکا اشرف نے زمبابوے میں ہونے والی ٹی ٹین لیگ کے لیے قومی کرکٹرز کو این او سی دینے کے احکامات جاری کردیئے۔20 سے 29 جولائی تک ہونیوالی لیگ کیلئے سابق کپتان محمد حفیظ، فاسٹ بولر محمد عامر، شاہ نواز دھانی اور بیٹر آصف علی کا معاہدہ ہوا تھا تاہم بورڈ نے کھلاڑیوں کو این او سی دینے سے انکار کردیا تھا۔

گزشتہ روز ایشیاکپ ٹرافی کی تقریب رونمائی میں سابق کپتان محمد حفیظ نے تمام تر صورتحال سے ذکا اشرف کو آگاہ کیا تھا جس کے بعد حفیظ سمیت محمد عامر اور آصف علی کو بھی این او سی جاری کردیا گیا۔ لیگ کھیلنے کی اجازت دینے پر سابق کپتان نے بورڈ سربراہ کا شکریہ ادا کیا۔

دوسری جانب شاہنواز دھانی کو ایمرجنگ ایشیاکپ میں شرکت کے باعث جانے سے روکا گیا تھا۔

واضح رہے کہ ایفرو ٹی10 لیگ میں 5 ٹیموں کے درمیان ہرارے میں مقابلے

سویڈن میں قرآن پاک کی بے حرمتی کے واقعے کی شدید مذمت

ہوں گے۔

Back to top button