سویڈن میں قرآن پاک کی بے حرمتی کے واقعے کی شدید مذمت

 وزیراعظم شہباز شریف نے سویڈن میں قرآن پاک کی بے حرمتی کے واقعے کی شدید مذمت کی ہے۔وزیراعظم شہباز شریف نے اپنے بیان میں کہا کہ او آئی سی کے پلیٹ فارم سے اس شیطانیت کے تدارک کی مشترکہ حکمت عملی بنائیں گے، او آئی سی کو امت مسلمہ کے احساسات کی ترجمانی اور اس شیطانیت کو رکوانے میں تاریخی کردار ادا کرنا ہے، توریت، انجیل اور قرآن کریم کی بے حرمتی کی اجازت دینے کے فیصلے کو تبدیل کرنے کی مہم چلائیں گے۔

وزیراعظم نے کہا کہ مقدس کتابوں، ہستیوں اور شعائرکی بے حرمتی اظہار کی نہیں دنیا کو مستقل آزار دینے کی آزادی ہے،  ان واقعات کا تسلسل اور ترتیب ثبوت ہےکہ یہ اظہارکا نہیں بلکہ سیاسی اور شیطانی ایجنڈے کا حصہ ہے۔

 وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا تھا کہ پورے عالم اسلام اور مسیحی دنیا کو مل کر اس سازش کو روکنا ہوگا، شیطان کے پیروکار اُس کتاب کی بے حرمتی کررہے ہیں جس نے انسانوں کو عزت دی، حقوق اور رہنمائی دی، توریت اور انجیل کی بے حرمتی کی اجازت دینے کے فیصلے سے بے حرمتی کرنے والوں کی حوصلہ افزائی ہوئی۔

ترجمان دفتر خارجہ ممتاز زہرا بلوچ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ آزادی اظہار رائےکی آڑ میں مذہبی منافرت پر مبنی کارروائیاں ناجائز ہیں، عالمی قانون مذہب، عقیدے کی بنیاد پر امتیازی سلوک اور تشدد کو ممنوع قرار دیتا ہے۔

ممتاز زہرا بلوچ کا کہنا ہے کہ اسلاموفوبیا واقعات نے 2 ارب سے زائد مسلمانوں کے جذبات کو ٹھیس پہنچائی ہے، عالمی برادری اسلامو فوبیا کارروائیوں کی مذمت کرے۔

پاکستانی دفتر خارجہ کی ترجمان نے کہا کہ تمام ممالک مذہبی منافرت پھیلانے والوں کو الگ تھلگ کرنے کا آغاز کریں، توقع ہے سویڈش حکام

بابر اعظم کو ملنے والے چیک پر غلط رقم درج، سری لنکا کرکٹ کی معذرت

اشتعال انگیزی کی کارروائیوں کو روکنے کے اقدامات کریں گے۔

Back to top button