خیبرپختونخوا حکومت کا مراعات ایکٹ کی متنازعہ شقیں واپس لینے کا فیصلہ

صوبائی وزیر اطلاعات شفیع جان کا کہنا ہےکہ خیبرپختونخوا حکومت نے مراعات ایکٹ کی تمام متنازعہ شقیں واپس لینے کا فیصلہ کرلیا ہے۔
وزیر اطلاعات خیبرپختونخوا شفیع جان کا کہنا تھا کہ مراعات ایکٹ کی تمام متنازعہ شقیں واپس لینے کا فیصلہ وزیراعلیٰ سہیل آفریدی کی ہدایات کے بعد کیا گیا ہے۔
شفیع جان کےمطابق وزیر اعلیٰ سہیل آفریدی کی زیر صدارت صوبائی کابینہ کے اجلاس میں مراعات ایکٹ پر سامنے آنے والے اعتراضات اور مختلف حلقوں کے تحفظات کا تفصیلی جائزہ لیاگیا۔
وزیر اطلاعات نے بتایاکہ صوبائی حکومت نے فیصلہ کیا ہےکہ ایکٹ کی تمام متنازعہ شقوں کو واپس لےکر انہیں 1988ء کے اصل قانون کےمطابق بحال اور درست کیا جائےگا،تاکہ کسی بھی قسم کا ابہام یا تنازع باقی نہ رہے۔
انہوں نے کہا کہ اس سلسلے میں پیر کے روز ایک اہم اجلاس منعقد ہوگا،جس میں تمام پارلیمانی لیڈرز کو شرکت کی دعوت دی گئی ہے۔اجلاس میں مجوزہ ترامیم اور مختلف سیاسی جماعتوں کی تجاویز پر بھی غور کیا جائےگا تاکہ متفقہ لائحہ عمل اختیار کیا جاسکے۔
حکومت آزاد کشمیر کی وفاق سے اضافی سکیورٹی فورسز کی تعیناتی کی درخواست
وزیر اطلاعات شفیع جان کا کہنا تھاکہ صحافی برادری، سیاسی جماعتوں اور عوام کے تمام تحفظات کو مدنظر رکھتے ہوئے قانون سازی کی جائےگی تاکہ ایسا نظام تشکیل دیا جاسکے جو آئین،قانون اور عوامی توقعات سے ہم آہنگ ہو۔
