حکومت آزاد کشمیر کی وفاق سے اضافی سکیورٹی فورسز کی تعیناتی کی درخواست

آزاد کشمیر حکومت نے امن و امان کی صورت حال کے پیش نظر وفاقی حکومت سے اضافی سکیورٹی فورسز کی تعیناتی کی درخواست کردی۔ اس سلسلے میں محکمہ داخلہ آزاد کشمیر نے وزارت داخلہ پاکستان کو باضابطہ مراسلہ ارسال کیا ہے۔
حکومت آزاد کشمیر کی جانب سے 4 ہزار اہلکاروں پر مشتمل فیڈرل کانسٹیبلری کی نفری طلب کی گئی ہے، جب کہ پاکستان رینجرز کے 7 ونگز کی تعیناتی کی بھی درخواست کی گئی ہے۔
حکومت آزاد کشمیر کی جانب سے مؤقف اختیار کیاگیا ہےکہ امن و امان کی موجودہ صورت حال کے پیش نظر فوری طور پر اضافی نفری فراہم کی جائے۔ حکومت آزاد کشمیر نے دعویٰ کیا ہےکہ کالعدم جے کے جے اے اے سی کی احتجاجی سرگرمیوں کے باعث امن و امان متاثر ہورہا ہے۔
مراسلے کے مطابق فورسز کے 4 اہلکار شہید جب کہ 174 زخمی ہوئےہیں۔ اس میں راولاکوٹ میں جاری دھرنے اور دیگر اضلاع میں ہونے والی احتجاجی سرگرمیوں کا بھی حوالہ دیا گیاہے۔
خیبرپختونخوا : ضلع کرک میں پولیس کا آپریشن، 4 دہشت گرد ہلاک
حکومت آزاد کشمیر نے درخواست کی ہےکہ اضافی نفری کو اسلحہ اور انسدادِ ہنگامہ آرائی کے آلات سے لیس کر کے تعینات کیاجائے۔محکمہ داخلہ نے صورت حال کے پیش نظر فوری تعیناتی کو ناگزیر قرار دیا ہے۔
