خیبرپختونخوا : ضلع کرک میں پولیس کا آپریشن، 4 دہشت گرد ہلاک

خیبرپختونخوا کے ضلع کرک میں پولیس نے انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کے دوران چار دہشت گردوں کو ہلاک کردیا۔
تفصیلات کے مطابق کرک اور کوہاٹ پولیس نے خفیہ اطلاع پر خٹک ڈیم کے علاقے میں مشترکہ کارروائی کی۔آپریشن کے دوران دہشت گردوں نے پولیس پارٹی پر فائرنگ کی،جس کا اہلکاروں نے مؤثر انداز میں جواب دیا۔
سی پی او کے مطابق جوابی کارروائی میں چار دہشت گرد ہلاک کردیے گئے، جن کا تعلق کمانڈر زاہد گروپ سے تھا۔
بلوچستان : منگی ڈیم حملے کے بعد سکیورٹی فورسز کا ”آپریشن شعبان”، مزید 13 دہشت گرد ہلاک
پولیس کے مطابق ہلاک دہشت گرد متعدد پولیس افسران اور اہلکاروں کی شہادت کے مقدمات میں مطلوب تھے،جب کہ ان کی شناخت اور مجرمانہ ریکارڈ کی مزید جانچ کا عمل جاری ہے۔
سنٹرل پولیس آفس نے واضح کیاکہ علاقے کو گھیرے میں لےکر سرچ آپریشن شروع کردیا گیا ہے،صوبے سے دہشت گردی کے مکمل خاتمے تک پولیس کی کارروائیاں بلاتعطل جاری رہیں گی۔
