بلوچستان : منگی ڈیم حملے کے بعد سکیورٹی فورسز کا ”آپریشن شعبان”، مزید 13 دہشت گرد ہلاک

 

 

 

بلوچستان کے منگی ڈیم پولیس سٹیشن پر دہشت گرد حملے کےبعد پاک فوج، فرنٹیئر کور (ایف سی) اور بلوچستان پولیس کے ”آپریشن شعبان“ میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید 13 دہشت گرد ہلاک کردیے گئے،جس کےبعد ہلاک دہشت گردوں کی مجموعی تعداد 39 ہوگئی ہے جب کہ 5 جولائی سے جاری آپریشنز میں مجموعی طور پر 75 دہشت گرد ہلاک کیے گئے ہیں۔

سکیورٹی ذرائع کےمطابق منگی ڈیم پولیس سٹیشن پر دہشت گرد حملے کے تسلسل میں پاک فوج، ایف سی اور بلوچستان پولیس کا ”آپریشن شعبان“ جاری ہے۔

ذرائع کا کہنا ہےکہ سکیورٹی فورسز کی جانب سے فتنہ الخوارج کے 26 خوارج کو 6 اور 7 جولائی کو پہلے ہی ہلاک کیا جاچکا ہے،آپریشن شعبان کے دوران دشوار گزار پہاڑی علاقوں میں فتنہ الخوارج کے خلاف گھیرا مزید تنگ کردیا گیا ہے۔

سکیورٹی ذرائع کےمطابق آپریشن شعبان کے علاوہ آج صبح خضدار کے علاقے میں دہشت گردوں کا پولیس سٹیشن پر حملہ بھی پسپا کیاگیا۔

سکیورٹی ذرائع کےمطابق فوج اور ایف سی کے دستوں کی کارروائی کے ذریعے 8 دہشت گردوں کے ہلاک ہونے کی اطلاعات ہیں۔

نسلہ ٹاور کیس: وفاقی آئینی عدالت نے سپریم کورٹ کے احکامات واپس لے لیے

آپریشن شعبان میں جہنم واصل ہونےوالوں کی مجموعی طور پر تعداد 39 ہوگئی ہے۔

ذرائع کےمطابق مزید 5 سے 6 دہشت گردوں کے ہیلی کاپٹر آپریشنز میں مارے جانے کی بھی اطلاعات ہیں۔

 

Back to top button