سعودیہ اور کینیڈا کی آبنائے ہرمز میں جہازوں پر حملوں کی مذمت

سعودی عرب اور کینیڈا نے آبنائے ہرمز میں تجارتی جہازوں پر حملوں کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ حملے عالمی جہاز رانی، توانائی کی ترسیل اور بین الاقوامی قانون کےلیے سنگین خطرہ ہیں۔
کینیڈین وزیر اعظم مارک کارنے اور سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کی جدہ میں ملاقات ہوئی جس کے مشترکہ اعلامیہ میں کہا گیا ہےکہ حملے عالمی جہاز رانی، توانائی کی ترسیل اور بین الاقوامی قانون کےلیے سنگین خطرہ ہیں،حملوں سے خطے میں کشیدگی بڑھے گی اور سفارتی کوششوں کو نقصان پہنچےگا۔
اعلامیہ میں فریقین پر زور دیاگیا ہےکہ آبنائے ہرمز میں محفوظ اور بلا رکاوٹ جہاز رانی یقینی بنائی جائے۔
ایران کو جوہری ہتھیار حاصل کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی : نیتن یاہو
مشترکہ اعلامیہ میں کہاگیا ہےکہ پاکستان اور قطر کی جانب سے امریکا اور ایران کشیدگی کم کرنے اور معاہدے تک پہنچنے کی کوششوں کو سراہتے ہیں۔
