ایران کو جوہری ہتھیار حاصل کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی : نیتن یاہو

 

 

 

اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو کا کہنا ہے کہ اسرائیل کی پالیسی واضح ہے کہ ایران کو کسی بھی صورت جوہری ہتھیار حاصل کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی، چاہے اس مقصد کےلیے کوئی معاہدہ موجود ہو یا نہ ہو۔

اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو نے کہا ہے کہ ایران اور اسرائیل کے درمیان جاری تنازع ختم نہیں ہوا اور دفاع کو مزید مضبوط بنایا جارہا ہے۔اسرائیل کی قومی سلامتی کا سب سے اہم ستون اس کی فضائی برتری ہے، جسے ہر قیمت پر برقرار رکھا جائے گا۔اسرائیل ہر ممکن صورت حال سے نمٹنے کےلیے مکمل طور پر تیار ہے۔

نیتن یاہو نے دعویٰ کیاکہ حالیہ کشیدگی کے دوران ایران کو بھاری نقصان پہنچا، تاہم اسرائیل کو اب بھی نئے سکیورٹی چیلنجز کا سامنا ہے،جن سے نمٹنے کےلیے دفاعی تیاریوں کو مزید مضبوط بنایا جارہا ہے۔

ایران کے ساتھ تکنیکی مذاکرات جاری ہیں، امریکی حکام کا دعویٰ

اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو کا کہنا تھاکہ پالیسی واضح ہے کہ ایران کو کسی بھی صورت جوہری ہتھیار حاصل کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی،چاہے اس مقصد کےلیے کوئی معاہدہ موجود ہو یا نہ ہو۔

نیتن یاہو نے دعویٰ کیا کہ اگر اسرائیل نے بروقت کارروائی نہ کی ہوتی تو ایران جوہری ہتھیار بنانے کے قریب پہنچ سکتا تھا۔

Back to top button