اداروں اور سیاسی قیادت میں ہم آہنگی پاکستان کی طاقت ہے: احسن اقبال

وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی احسن اقبال کا کہنا ہے کہ پاکستان میں ہائبرڈ نظام موجود نہیں،تمام ریاستی ادارے قومی مفاد میں ایک سمت میں کام کررہے ہیں۔اداروں اور سیاسی قیادت کے درمیان ہم آہنگی پاکستان کی طاقت ہے۔
امریکا کے شہر ہیوسٹن میں اوورسیز پاکستانیوں سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر احسن اقبال کا کہنا تھا کہ پاکستان اور امریکا کے تعلقات کو صرف جیوپولیٹکس تک محدود رکھنے کے بجائے جیواکنامکس کی بنیاد پر آگے بڑھانا ہوگا۔
وفاقی وزیر نے بتایا کہ ناسا اور دیگر امریکی اداروں کے ساتھ سپیس ایجوکیشن اور خلائی تحقیق میں تعاون بڑھانے پر بھی اتفاق ہوا ہے،سپارکو کو 2035ء تک پاکستان کا لونر مشن مکمل کرنے کا ہدف دیاگیا ہے۔موسمیاتی تبدیلی کے چیلنجز سے نمٹنے میں سپیس ٹیکنالوجی کلیدی کردار ادا کرےگی،اس لیے نئی نسل کو سائنس، خلائی تحقیق اور جدید ٹیکنالوجی سے جوڑنا قومی ضرورت ہے۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان کی سفارتی،دفاعی اور معاشی کامیابیوں کے باعث عالمی سطح پر ملک پر اعتماد میں اضافہ ہوا ہے۔حکومت کی اولین ترجیح برآمدات میں اضافہ اور معاشی خودکفالت حاصل کرنا ہے، کیوں کہ برآمدات بڑھائے بغیر آئی ایم ایف پر انحصار ختم نہیں کیا جاسکتا۔
آزاد کشمیر الیکشن:PTIکے الیکشن بائیکاٹ کا فائدہ کون اٹھائے گا؟
وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی احسن اقبال نے اوورسیز پاکستانیوں پر زور دیاکہ وہ دنیا بھر میں پاکستانی مصنوعات کے معاشی سفیر بنیں اور نئی عالمی منڈیوں میں پاکستانی مصنوعات متعارف کرانے میں اپنا کردار ادا کریں۔
